اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران سیکیورٹی کو سخت کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس محدود کر دی گئی ہے۔
میٹروبس اتھارٹی کے مطابق اب سروس صرف صدر اسٹیشن سے پمز اسٹیشن تک فعال رہے گی، جبکہ پمز سے پاک سیکرٹریٹ تک کی لائن معطل کر دی گئی ہے۔میٹروبس حکام نے بتایا کہ یہ اقدامات ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق کیے گئے ہیں تاکہ دارالحکومت میں سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔ شہریوں کو اس دوران سفر میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم انتظامیہ نے عوام سے صبر اور تعاون کی اپیل کی ہے۔ادھر سیکیورٹی فورسز نے حساس علاقوں میں چیکنگ بڑھا دی ہے اور مذاکرات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔