ٹونی بلیئر کی غزہ امن بورڈ میں قبولیت، ٹرمپ غیر یقینی کا شکار

گذشتہ ماہ وائٹ ہائوس نے مجوزہ غزہ امن بورڈ میں بلیئر کا نام بطور رکن درج کیا تھا:رپورٹ
 واشنگٹن (یواین پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کیا ہے کہ کیا برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر ایک نئے بورڈ آف پیس میں شامل ہوں گے جس کا مقصد غزہ کی حکمرانی کی نگرانی کرنا ہے۔ کئی سال قبل عراق جنگ میں بلیئر کے کردار کے حوالے سے ان پر تنقید جاری ہے۔مجھے ہمیشہ سے ٹونی پسند ہیں لیکن میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا وہ ہر ایک کے لیے قابلِ قبول انتخاب ہیں،ٹرمپ نے ان مخصوص رہنمائوں کا نام لیے بغیر کہا جو بلیئر کے انتخاب پر اپنی رائے دے سکتے ہیں