افغانستان عالمی قبولیت کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،روزمیری

کابل (آئی این پی )قیام امن و سیاسی امور کے لئے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو  نے    اقوام متحدہ کیلئے   کام کرنے والی افغان خواتین پر عائد پابندیوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان عالمی قبولیت کیلئے  ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات  اپنے  افغانستان کے دورے   میں  ملکی حکام، سفارتی برادری کے ارکان، خواتین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ملک میں اقوام متحدہ کی خواتین ملازمین سے ملاقاتوں میں کہی