سابق بائولر ٹونی پگوٹ 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن(سپورٹس ڈیسک )سسیکس اور انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور سسیکس کائو نٹی کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو ٹونی پگوٹ 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ٹونی پگوٹ نے 1978 میں نوعمری میں سسیکس کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور اپنے کیریئر کے آغاز کو یادگار بناتے ہوئے ہوو میں سرے کے خلاف اپنی پہلی فرسٹ کلاس وکٹ کو ہیٹ ٹرک میں تبدیل کر دیا، حالانکہ اس سے قبل وہ دو میچز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ان کا واحد ٹیسٹ میچ بھی غیر معمولی حالات میں کھیلا گیا۔