سی این این کو فروخت کردینا چاہیے، میڈیا میں غلط بیانی کے خلاف آواز اٹھا تارہوںگا
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ امن بورڈ میں عالمی رہنمائو ں کی شمولیت کا اعلان آئندہ سال کے اوئال میں کرنے کی تجویز دید ی۔وائٹ ہائو س میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ کئی رہنما بورڈ میں شامل ہونا چاہتے ہیں البتہ غزہ امن بورڈ میں کون سے عالمی رہنما خدمات انجام دیں گے اس کا اعلان اگلے سال کے اوائل میں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا تھائی لینڈ جنگ رکوانے سے متعلق فون کروں گا، لگتاہے میں انہیں لڑائی روکنے پررضامند کرسکتاہوں۔ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے سی این این کے لیے کہا ہے کہ اسے فروخت کردیا جانا چاہیے