مخصوص کمپنیاں کنگ عبداللہ سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے اشتراک سے تحقیق کررہی ہیں:وزیر
جدہ (یواین پی)سعودی عرب کے وزیر برائے صعنت و معدنی وسائل بندر الخریف نے کہا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں لیتھیم کی موجودگی کے آثار پائے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جدہ میں سعودی جیولوجیکل سروے اتھارٹی کے زیر اہتمام سیمینار کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ لیتھیم کو نکالنے اور صاف کرنے کے حوالے سے مخصوص کمپنیاں کنگ عبداللہ سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کاوسٹ کے اشتراک سے جدید طریقوں پر تحقیق کررہی ہیں۔