پاکستان رینجرز، سی ٹی ڈی اور سہراب گوٹھ پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی میں حصہ لیا:حکام
کراچی(آئی این پی )کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں 21 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیل کے مطابق کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن شروع کردیا گیا۔پولیس حکام نے کہا کہ پاکستان رینجرز، سی ٹی ڈی اور سہراب گوٹھ پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی میں حصہ لیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن سہراب گوٹھ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کیا گیا، جہاں علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی