دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد 28 افغان باشندوں کو قانونی کاغذات مکمل ہونے پر رہا کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ سٹی ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 121 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد 28 افغان باشندوں کو قانونی کاغذات مکمل ہونے پر رہا کر دیا گیا، جبکہ 93 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ہولڈنگ سینٹر ٹھوکر نیاز بیگ منتقل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں قانون کے مطابق اور بلاامتیاز جاری ہیں۔