کراچی (آئی این پی)کراچی میں ضلع سائوتھ پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں 7 باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سائوتھ مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سائو تھ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے