اسلام آباد:غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف کارروائی جاری، 12 گرفتار

    اسلام آباد (یواین پی)غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ۔سیکیورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، مری، اٹک اور جہلم میں حساس مقامات، آبادیوں اور بازاروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 12 غیر قانونی طور پر مقیم  افغان شہری گرفتار ہوئے، مقدمات کرایہ داری ایکٹ کے تحت  درج کیے گئے اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔