اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )بچوں کے آن لائن تحفظ کیلئے پی ٹی اے اور گوگل میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت بچوں کیلئے محفوظ آن لائن ماحول اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل استعمال کو فروغ دیا جائے گا، اہم نکات میں آگاہی، تعلیم اور بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے تعاون بڑھانا شامل ہیں۔والدین اور اساتذہ کو عملی رہنمائی، ٹولز اور وسائل فراہم کئے جائیں گے، انگریزی،اردو اور مقامی زبانوں میں مواد اور ملک گیر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔