افغانستان سے جارحیت، قوم کا افواج پاکستان کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی

پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں‘اگر جنگ ہو گی تو شانہ بشانہ لڑیں گے:پشاور کے شہریوں کا عزم
پشاور(آئی این پی )پاک افغان سرحد پرافغانستان سے بلا اشتعال جارحیت کیخلاف قوم نے افواج پاکستان کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔تفصیل کے مطابق خیبر میں افواج پاکستان کے حق میں ریلی اور افغان دہشتگردوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔شہریوں کا کہنا تھا کہ افغانیوں کو دل میں جگہ دی مگر یہ ہم پر حملہ کرتے ہیں۔ ہم نے انہیں بھائی چارہ اور محبت دی لیکن یہ کبھی پاکستان زندہ باد نہیں کہیں گے۔ یہ غدار لوگ ہیں، ہم نے انہیں بچوں اور بہن بھائیوں کی طرح پالا ہے۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ یہ مودی اور بھارتی حکومت کی خوشنودی کیلئے ہماری چیک پوسٹوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ افغانستان خوارج اور دہشتگردوں کا مرکز ہے۔ آج افغان پوسٹوں پر پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے رہیں گے