بہاولپور:گندم کی قیمت 3850 روپے من تک پہنچ گئی، آٹا مزید مہنگا

بہاولپور(آئی این پی )بہاولپور  غلہ منڈی میں گندم کی قیمت 3850 روپے من تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے گندم کی من قیمت 3700 روپے تھی،گندم مہنگی ہونے پر اوپن مارکیٹ میں آٹا مزید مہنگا ہو گیاہے۔ چکی سے آٹا 110 سے 120 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے،فلور ملز سے 15 کلو آٹے کا تھیلا 1650 روپے میں مل رہا ہے۔