آٹا اور گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ متحرک کرنے کافیصلہ

لاہور (کامرس رپورٹر) سستا آٹا فراہم کرنے سے فلور ملوں کے انکار پر حکومت پنجاب نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھنے سے روکنے اور مسلسل سپلائی برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت نے اہم اقدام کرتے ہوئے آٹا اور گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فوری متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پیرا فورس کو ٹاسک دے دیا ہے