سیلاب متاثرین کی جان و مال کے تحفظ کیلئے حکومت پنجاب دن رات سرگرم عمل ہے
شیخوپورہ (آئی این پی )وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے شرقپور کے نواحی گاں فیض پور کلاں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریسکیو کیمپ، میڈیکل کیمپ اور لائیو اسٹاک کیمپ کا تفصیلی معائنہ کیا اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان جلیس، اسسٹنٹ کمشنر شرقپور اور دیگر ضلعی افسران نے صوبائی وزیر کو سیلابی صورتحال اور جاری اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا، صاف پانی اور ادویات کی فراہمی کو ہر ممکن بنایا جا رہا ہے وزیر خزانہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی جان و مال کے تحفظ کیلئے حکومت پنجاب دن رات سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی مثالی قیادت اور انتظامیہ و پولیس کے بروقت اقدامات کی بدولت بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہا گیا مجتبی شجاع الرحمن نے واضح کیا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپوں اور طبی سہولتوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کے لیے ونڈہ، چارہ اور ویکسینیشن کا مکمل ذخیرہ موجود ہے