’کیا بات ہے یار! مجھے آپ پر فخر ہے‘ آئی جی اسلام آباد کی اہلکاروں کو شاباش

اسلام آباد (یواین پی) احتجاج کے بعد آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو شاباش دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِگردش ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر مریدکے آپریشن کے بعد کی ویڈیو ہے، جس میں آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو دیگر اہلکاروں کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، وہ اپنے گرد موجود افراد سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ ’ویری ویل ڈن یار کیا بات ہے، مجھے آپ سب پر فخر ہے، دیکھیں بات یہ ہے کہ ان سب نے ادھر آکر کرنا تھا لیکن یہاں آکر ہم لوگوں نے جو ہماری ذمہ داری تھی وہ پوری کی ہے