لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہورشہر میں تقریباً 8 گھنٹے مسلسل بارش کے تاریخی سپیل سے اوسطاً 136 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر شہر بھر میںبرستی بارش میں ہی انتظامیہ،پی ڈی ایم اے ، واسااور دیگر متعلقہ اداروںکی ٹیمیں مسلسل سرگرم عمل رہیں۔ صرف چند گھنٹوں میں ہی شہر کے متعدد مقامات سے نکاسی آب کے عمل کو مکمل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا موسلادھار بارش میں گھنٹوں کھڑا ہوکر کام کرنے والے واسا اہلکاروں کو شاباش دیتی ہوں۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال کے باوجودواسا اور متعلقہ ادارے کی ٹیمیں مسلسل کام میں مصرورف رہیں۔