پشاور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ہے۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت نوٹس جاری کردیے ہیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق دفعہ 87 کے نوٹس سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے گھروں اور دفاتر پر آویزاں کیے جائیں گے تاکہ انہیں عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جاسکے۔پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اگر سہیل آفریدی اور عامر چمکنی عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 512 کے تحت مزید کارروائی کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس کارروائی کے بعد دونوں کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جائیں گے۔