محسن نقوی دیے گئے اسائنمنٹ پر کام کرتے ہیں، 28ویں ترمیم پر میرا کردار حکومت کے کہنے پر شروع ہوگا: ایاز صادق

محسن نقوی دیے گئے اسائنمنٹ پر کام کرتے ہیں، 28ویں ترمیم پر میرا کردار حکومت کے کہنے پر شروع ہوگا: ایاز صادق

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی انہیں دیے گئے اسائنمنٹ پر کام کرتے ہیں، جبکہ ان کا اپنا کردار اس وقت شروع ہوگا جب حکومت کی جانب سے 28ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہر وزیر اپنی وزارت کے معاملات چلا رہا ہے اور ہر ایک کا اپنا کردار ہے۔ ترمیم آرہی ہے یا نہیں، اس بارے میں وہ سوال نہیں کرتے، جب ترمیم آئے گی تو اس وقت معلوم ہو جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیے گئے اسائنمنٹ پر کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا کام اس وقت شروع ہوگا جب حکومت کہے گی کہ 28ویں آئینی ترمیم آرہی ہے۔