حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مثبت فیڈبیک آ رہے ہیں:ایاز صادق

حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مثبت فیڈبیک آ رہے ہیں:ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مثبت فیڈبیک آ رہے ہیں۔

 پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ جتنے زیادہ لوگ کھانے پر بیٹھیں، برکت پڑ جاتی ہے۔انہوں نے کیفے کا ٹھیکا دینے اور ٹیسٹ کے لیے آنے والے افراد کا ذکر کیا اور مذاق کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں بھی برکت ہوگی۔ ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ سہولت فراہم کریں تاکہ مسائل کا حل نکالا جا سکے۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ وہ عوام اور پاکستان کی بہتری کے لیے کوشش کریں گے اور اپوزیشن و حکومت کے درمیان تلخیاں ختم کرنے کے لیے میثاق معیشت پر بھی بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران دونوں طرف کے مطالبات پیش کیے جائیں گے اور وہ ان سب کی سہولت کے لیے کام کریں گے۔