اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے اور مذاکرات کے لیے قائم کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی پہلے اپنی جماعت کے اندر سے منظوری لے، پھر حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ سے سیاسی مفاہمت کے حق میں رہی ہے اور کسی بھی مثبت پیشرفت کے لیے تیار ہے۔یہ پیشکش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں سیاسی درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور مختلف جماعتوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔