لاہور: کاہنہ میں ملازمہ کی لاش گھر کی پہلی منزل سے لٹکی ہوئی ملی

لاہور: کاہنہ میں ملازمہ کی لاش گھر کی پہلی منزل سے لٹکی ہوئی ملی

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر سے کام کرنے والی لڑکی روزمیری کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق، 15 سالہ روزمیری تین ماہ سے پولیس سب انسپکٹر کے گھر پر کام کر رہی تھی۔لاہور پولیس کے بیان کے مطابق، لڑکی کی لاش گھر کی پہلی منزل کی گرل کے ساتھ لٹکی ہوئی پائی گئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے اور اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل۔