لاہور: درخت سے لٹکی خاتون کی لاش برآمد، تحقیقات جاری

لاہور: درخت سے لٹکی خاتون کی لاش برآمد، تحقیقات جاری

لاہور کے علاقے ناصر باغ میں ایک 35 سالہ خاتون کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق، مقامی افراد نے لاش دیکھ کر فوری طور پر اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم فرانزک ٹیموں نے لاش کے فنگر پرنٹس لے لیے ہیں تاکہ اس کی شناخت ممکن بنائی جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آئیں، اور ابتدائی تفتیش جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شناخت مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات اور ممکنہ وجوہات سامنے آئیں گی۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا کوئی جرم پیش آیا ہے۔