لوئر دیر: کوٹو بازار میں تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان آنے والی طالبہ معجزانہ طور پر محفوظ

لوئر دیر: کوٹو بازار میں تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان آنے والی طالبہ معجزانہ طور پر محفوظ

لوئر دیر: لوئر دیر کے علاقے کوٹو بازار میں تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آنے سے ایک طالبہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔

 واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اسی دوران دو تیز رفتار گاڑیاں وہاں سے گزریں۔ طالبہ اچانک دونوں گاڑیوں کے درمیان آگئی، تاہم خوش قسمتی سے کسی گاڑی کی زد میں آنے سے محفوظ رہی۔ویڈیو میں طالبہ کو انتہائی خطرناک صورت حال سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ذرا سی بے احتیاطی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔ تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی اور ایک ممکنہ حادثہ ٹل گیا۔واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے، جہاں صارفین نے سڑکوں پر تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔