چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ کسووال کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا جبکہ دوسرے ملزم کو 7 سال قید اور 27 لاکھ روپے دیت کی سزا سنائی گئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمان فیصل اور عبدالمجید کو 20،20 ہزار روپے ہرجانہ جبکہ ملزم طارق کو 30 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔