کرینہ کپور کی کرائم تھرلر فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگئی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور ملیالم سنیما کے معروف اداکار پرتھوی راج سوکمارن کی پہلی مشترکہ فلم ’’دایرا‘‘ آج 13 نومبر کو ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی ہے۔ میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کرائم تھرلر فلم کو ہندی اور ملیالم زبانوں میں پیش کیا گیا ہے۔فلم کی کہانی پولیس نظام، قانون کی بالادستی اور انصاف کے پیچیدہ معاملات کے گرد گھومتی ہے۔ کہانی میں دو پولیس افسران ایک متنازع پولیس مقابلے کے بعد اخلاقی اور قانونی کشمکش کا شکار ہو جاتے ہیں، جبکہ ایک تحقیقاتی افسر اس واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات شروع کرتا ہے۔فلم میں کرینہ کپور اور پرتھوی راج پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین پر نظر آرہے ہیں۔ دونوں فنکاروں کی جوڑی اور میگھنا گلزار کی سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلم سازی کو اس منصوبے کی اہم خصوصیت قرار دیا جا رہا ہے۔دایراکی کہانی ایک ایسے واقعے کے گرد آگے بڑھتی ہے جس میں پولیس کارروائی، مشتبہ افراد کی ہلاکت اور قانون کے تحت جواب دہی جیسے اہم سوالات اٹھائے گئے ہیں۔نیٹ فلکس پر فلم کی ریلیز کے بعد اب دنیا بھر میں موجود ناظرین اسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دیکھ سکیں گے۔