ریلیز سے قبل پاکستانی فلم کالا پانی کی دھوم تین بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں انٹری

کراچی (شوبز ڈیسک)سندھ فلمز ڈیپارٹمنٹ کے بینر تلے بننے والی پاکستانی فلم کالا پانی نے ریلیز سے قبل ہی بین الاقوامی سطح پر اپنی جگہ بنالی ہے۔فلم کالا پانی کو کانز فلم فیسٹیول، اسٹاک برج فلم فیسٹیول اور ساتھ فلم اینڈ آرٹ اکیڈمی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے، جہاں فلم کو بین الاقوامی ناظرین تک پہنچنے کا موقع ملا۔فلم کے پروڈیوسر نعمان النبی جبکہ ہدایتکار رانا کامران ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں مرزا گوہر رشید، حرا مانی، عمر عالم، سلیم معراج، ثاقب سمیر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کالا پانی کی کہانی ایک قیدی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں ڈرامے کے ساتھ ایکشن اور سسپنس کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملیگا، جبکہ کہانی میں بدلے کا عنصر بھی نمایاں ہے۔کالا پانی کو رواں سال کے اختتام تک ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔