پاکستانی گلوکار کا گانا ’’پیچھے ہٹ‘‘ پہلی مرتبہ 2022 میں کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 میں پیش کیا گیا تھا
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار حسن رحیم کا کوک اسٹوڈیو کا مقبول گانا پیچھے ہٹ نیٹ فلکس کی نئی ڈانس کامیڈی فلم بیسٹ آف دی بیسٹ کا حصہ بن گیا۔اس نیٹ فلکس فلم کے ذریعے پاکستانی گلوکار کی موسیقی بالی ووڈ فیوژن سائونڈ ٹریک میں شامل ہو گئی۔پاکستانی گلوکار کا گانا پیچھے ہٹ پہلی مرتبہ 2022 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں پیش کیا گیا تھا، جہاں حسن رحیم نے جسٹن جسٹن بیبیز اور طلال قریشی کے ہمراہ گانا پیش کیا۔یہ گانا 19 فروری 2022 کو ریلیز ہوا تھا اور اس کی آفیشل میوزک ویڈیو کو یوٹیوب پر 28 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔بیسٹ آف بیسٹ میں پیچھے ہٹ کے علاوہ بلیک پنک، اینہائپن، ہنومین کائنڈ اور اے آر رحمن سمیت دیگر فنکاروں کے گانے بھی شامل ہیں۔فلم کے سانڈ ٹریک میں بین الاقوامی پاپ اور ہپ ہاپ گانوں کے ساتھ پاکستانی اور جنوبی ایشیائی موسیقی بھی شامل کی گئی ہے۔