ریلوے انجن میں خواجہ سرا، جعلی ویڈیو کادعویٰ غلط ثابت

 واقعہ حقیقت نکلا، مقدمہ درج ، ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور ، خواجہ سرا گرفتار
واقعہ ساہیوال سے آنیوالی شالیمار ایکسپریس میں پیش آیا،ویڈیو تبدیل :ترجمان ریلوے 
لاہور (خصوصی رپورٹ ) ریلوے انجن میں خواجہ سراؤں کے سفر کی ویڈیو جعلی قرار دینے کا ریلوے ترجمان کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا، شالیمار ایکسپریس کے انجن میں دو خواجہ سراؤں کے سفر کا واقعہ حقیقت نکلا، ایف آئی آر درج، ریلوے انجن میں خواجہ سراؤں کے سفر کی ویڈیو وائرل ہونے کے چار روز بعد اہم انکشافات سامنے آگئے،ریلوے ترجمان نے وائرل ویڈیو کو جعلی قرار دیا تھا ،خواجہ سراؤں کیطرف سے یوسف والا سٹیشن پر بھی بنائی ویڈیو بھی وائرل ، خواجہ سراؤں کو ریلوے انجن میں بٹھانے پر ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور سمیت دونوں خواجہ سرا بھی گرفتار کرلیے گئے، واقعہ ساہیوال سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس میں پیش آیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈرائیور امتیاز اور اسسٹنٹ ڈرائیور ثقلین حیدر نے دو خواجہ سراؤں کو انجن میں سوار کرایا،شالیمار ایکسپریس کے انجن نمبر 9016 میں دو خواجہ سراؤں نے ساہیوال سے رائیونڈ تک سفر کیا،خواجہ سرا علی احمد عرف حانیہ نے اسسٹنٹ ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھ کر سفر کیا،خواجہ سرا محمد علی عرف علی جان نے انجن میں سفر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی،شالیمار ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کو انجن میں سوار کرنے کا واقعہ 4 اور 5 نومبر کی درمیانی شب پیش آیا، ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے غیر متعلقہ افراد کو انجن میں بٹھا کر ریلوے قوانین کی خلاف ورزی کی،ریلوے انجن میں خواجہ سراؤں کو سوار کرنے سے مسافروں کی جان و مال خطرے میں ڈالنے کا الزام، ہے شالیمار ایکسپریس واقعہ کا مقدمہ نمبر 123/26 درج، پاکستان ریلوے ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات شامل ،مقدمے میں پاکستان ریلوے ایکٹ کی دفعات 101، 113 اور 120 شامل کی گئیں،مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 34 اور 500 بھی شامل، شالیمار ایکسپریس واقعے کی تفتیش متعلقہ پولیس افسر کے سپرد، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کے انجن میں خواجہ سراؤں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے اور ریلوے قوانین کی خلاف ورزی پر ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،شالیمار ایکسپریس کے انجن میں خواجہ سراؤں کے سفر کرنے والی ویڈیو میں ردوبدل کی گئی۔