ٹرین کی زد میں آ کر شہری ہلاک ، لاش برآمد

 رائیونڈ میں ٹرین کی زد میں آ کر نامعلوم شخص مارا گیا ، فٹ پاتھ کے کنارے سے ملنے والی لاش نشئی کی نکلی 
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں ٹرین حادثے سمیت مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق رائیونڈ میں رات گئے ٹرین کی زد میں آ کر 35 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔ متوفی ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ دوسرے واقعے میں ٹی بی سٹی، امام بارگاہ مائی عیداں کے قریب فٹ پاتھ کے کنارے سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔