پورٹ فولیو شوٹ کیلئے والدہ سے 10ہزار روپے قرض لیے تھے‘ دیپیکا پڈوکون

مجھے 16 سال کی عمر میں ہی احساس ہو گیا تھا میں اداکاری کرنا چاہتی ہوں
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے پورٹ فولیو شوٹ کے لیے اپنی والدہ سے 10 ہزار روپے قرض لیے تھے۔ ایک ٹی وی شو کے دوران اپنے ابتدائی کیریئر کا ذکر کرتے ہوئے دیپیکا نے بتایا ہے کہ میں نے ماڈلنگ پورٹ فولیو بنوانے کے لیے اپنی والدہ سے 10 ہزار روپے ادھار لیے تھے، اس موقع پر میں نے والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ میں یہ رقم واپس کروں گی اور انہیں اپنے کام سے فخر محسوس کرائوں گی۔اداکارہ نے بتایا کہ مجھے 16 سال کی عمر میں ہی احساس ہو گیا تھا کہ میں اداکاری کرنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے کیمرے کے سامنے رہنا بے حد پسند ہے۔