ڈسکوز کے اخراجات، مالی نقصانات کم ،گردشی قرضے پرقابو پانے کی سفارش کی گئی ہے
اسلام آباد(آئی این پی )بجلی کی 11 تقسیم کار کمپنیوں کا پورٹ فولیو سب سے بڑا مالی خطرہ ہے۔ پاورسیکٹر پر مالی دبائو کم کرنے کیلئے آپریشنل نقصانات میں کمی ناگزیر قرار دیدیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ڈسکوز کو 282 ارب کی سبسڈی دی گئی۔ سبسڈی کے باوجود سرکلر ڈیٹ میں مزید 143 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ خراب صورتحال میں حکومت کو سالانہ 1200 ارب روپے مالی مدد دینا پڑ سکتی ہے۔ڈسکوز کے اخراجات، مالی نقصانات کم کرکیگردشی قرضے پرقابو پانے کی سفارش کی گئی ہے، آپریشنل اصلاحات کے بغیر سبسڈی دینے سے گردشی قرض کا مسئلہ برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق خسارے کا شکار ڈسکوز میں اصلاحات اور ٹیرف نظام میں بہتری ناگزیر ہے