پی ٹی آئی صوبوں کی حمایت، بانی نے بھی کہا عوام سے پوچھا جائے، مشعال ملک

حکومت کچھ نہیں کر رہی،محسن نقوی نے رابطے کئے،جو کیا انہوں نے ذاتی حیثیت میں کیا 
اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صوبوں کیخلاف نہیں،حمایت کرتے ہیں، بانی نے بھی کہا ہے صوبوں کے معاملے پر عوام سے پوچھا جائے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صوبے وقت کی ضرورت ہیں لیکن طریقہ کار پر اعتراض ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہم بات چیت کریں گے، پی ٹی آئی صوبوں کیخلاف نہیں،حمایت کرتے ہیں۔مشعال یوسفزئی کا کہناتھا کہ بانی نے بھی کہا ہے صوبوں کے معاملے پر عوام سے پوچھا جائے۔انہوں نے کہا ڈاکٹرز کہہ رہے جیل کے حالات میں بشری بی بی کی سرجری نہیں کر سکتے،بینائی جاسکتی ہے، پی ٹی آئی بشری بی بی کی ہسپتال منتقلی کیلئے راستے بنانے کی کوشش کر رہی ہے،بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کا جو مسئلہ ہے اس بیماری میں تقریبا 3 انجکشن لگتے ہیں،ساتواں انجکشن لگ رہا ہے تو اس کا مطلب بانی پی ٹی آئی کا آنکھ کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا،حکومت ہمارے لئے کچھ نہیں کر رہی،محسن نقوی نے ہم سے رابطے کئے،جو کیا انہوں نے ذاتی حیثیت میں کیا،بانی پی ٹی آئی کی شفا ہسپتال منتقلی میں رکاوٹ ن لیگ بنی تھی۔ان کا کہناتھا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی میں فیصلہ ہوا تھا 2 سینیٹرز،2ایم این ایز بات کریں گے،ارکان اپوزیشن لیڈرز کیساتھ ملکربانی کی صحت،بشری بی بی کے معاملات پر بات کریں گے،2سینیٹرز اور2ایم این ایز خواتین کی رہائی پر بات کریں گے،سینیٹ سے نورالحق قادری اورعلی ظفرہوں گے، پارلیمانی پارٹی ایم این ایز کے ناموں کا فیصلہ کرے گی،بانی پی ٹی آئی نے معاملات آگے بڑھانے کی منظوری دے دی۔