گورنر پنجاب سے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے گور نرز کی ملاقات

لاہور(آئی این پی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر بلوچستان اور گورنر گلگت بلتستان نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام صوبے اور پوری قوم متحد ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد صرف ملکی مفاد کیلئے ہے۔ ملاقات میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان اور گلگت بلتستان کے طلبا کیلئے مختص کوٹے کی مانیٹرنگ پر بھی بات چیت ہوئی۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ پنجاب بلوچستان کا بڑا بھائی ہے اور دونوں صوبے مل کر ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے۔