پنجاب پولیس کے گلگت بلتستان میں انتخابات کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل

 پانچ ہزار مرد و خواتین اہلکار عام انتخابات میں سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی جس کے تحت پانچ ہزار مرد و خواتین اہلکار عام انتخابات میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا۔ جاری مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس کے آر ایم پی ونگ کے 1500 اہلکار جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 اہلکار گلگت بلتستان جائیں گے۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ونگ کے1958  اور لاہور پولیس کی 300 لیڈیز اہلکار بھی ڈیوٹی پر جائیں گے۔