رائٹ مینجمنٹ فورس اور ہائی وے پٹرول سمیت مختلف یونٹس تعینات ہونگے
لاہور(کرائم رپورٹر) گلگت بلتستان انتخابات کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس سے نفری طلب کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے 5000 اہلکار گلگت بلتستان بھجوائے جائیں گے۔ رائٹ مینجمنٹ فورس کے 1500 اہلکار الیکشن سکیورٹی پر تعینات ہوں گے، جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 اور پنجاب ہائی وے پٹرول کے 1958 اہلکار بھی گلگت بلتستان بھیجے جائیں گے۔ لاہور پولیس کے 300 اہلکار ھی سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے روانہ کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے اے آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی ایم ٹی کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اہلکاروں کی روانگی کیلئے مناسب ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جائے اور ٹرانسپورٹ و عملے کی تفصیلات سی پی او کو ارسال کی جائیں۔