گلگت بلتستان انتخابات : سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس سے نفری طلب‘

5 ہزار اہلکار بھجوائے جائینگے، اہلکاروں کو بھجوانے کے لئے مناسب ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جائے
گلگت (آئی این پی) گلگت بلتستان انتخابات کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس سے نفری طلب کرلی گئی۔پنجاب پولیس کے 5000اہلکار گلگت بلتستان بھجوائے جائیں گے۔رائٹ مینجمنٹ فورس کے 1500 اہلکار گلگت بلتستان الیکشن کی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے،اس کے علاوہ پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 ،پنجاب ہائی وے پٹرول کے 1958 اہلکارگلگت بلتستان بھیجے جائیں گے۔لاہور پولیس کے 300 اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے بھجوائے جائیں گے،اس حوالے سے اے آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی ایم ٹی کو مراسلہ جاری کر دیاجس میں کہاگیاہے کہ اہلکاروں کو بھجوانے کے لئے مناسب ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جائے،ٹرانسپورٹ اور عملے کی تفصیلات بھی سی پی او کوبھجوانے کا حکم دیاگیاہے۔