قومی پیغام امن کمیٹی کی وزیر اعلی امجد حسین اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ملاقات

 گلگت بلتستان بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے پورے ملک کے لئے ایک مثال ہے،وزیراعلیٰ گلگت 
گلگت (آن لائن)قومی پیغام امن کمیٹی کی وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ملاقات ہوئی۔قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ  معاشرے کو سدھارنے میں علماء کا اہم کردار ہے پاکستان ہماری مشترکہ شناخت ہے ہماری طاقت ہماری یکجہتی میں ہے  وزیر اعلی گلگت  بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے پورے ملک کے لئے ایک مثال ہے  دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے سوشل میڈیا کو مثبت سوچ کے فروغ ممبر اور محراب کو محبت کا پیغام اور اعلی اخلاق کا مظاہرہ کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔نیشنل پیغام امن کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ پرستی ،ملک دشمنی،انتشار کی گنجائش نہیں ہے ملک کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لئے ہم سب نے کردار ادا کرنا ہے۔۔اس موقع پر کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت قومی  پیغام امن کمیٹی کے ساتھ ہے کمیٹی کے ساتھ ملکر اداروں سے نفرت اور منفی رجحانات کا خاتمہ کرنے کے ساتھ گلگت بلتستان کو امن کے حوالے سے مثالی خطہ بنا کر پیش کیا جائے گا