اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں چار کنال پر محیط ایک زیر تعمیر گھر کی ملکیت اور مبینہ منتقلی کے معاملے پر تحقیقاتی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جسے مبینہ طور پر سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا فرنٹ مین قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت کے ساتھ ہی مولانا فضل الرحمان کی مبینہ ملازمت، سالانہ تنخواہ میں غیر معمولی اضافے، ذرائع آمدن اور اثاثوں کے حوالے سے بھی متعدد سوالات اور غیر مصدقہ دعوے سامنے آئے ہیں، جن کی تاحال آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے جاوید اقبال نامی شخص کو حراست میں لیا ہے جس کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے بتایا جاتا ہے۔زیر تفتیش معاملہ اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں واقع مکان نمبر گیارہ سے متعلق ہے، جسے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود سے منسوب کیا جا رہا ہے۔