گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سلطان باہو حاضری‘ فاتحہ خوانی کی

احمد پور سیال( آئی این پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی صدر مملکت آصف علی زرادری کی ہمشیرہ محترمہ فریال تالپور کے ہمراہ دربارحضرت سلطان باہو آمد۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دونوں رہنمائوں نے مزار باہو پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔د ربار سلطان باہو پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی رٹ سے متعلق عدالت نے فیصلہ کرنا ہے۔ہر قیدی کو صحت کی سہولیات ملنی چاہئیں۔بانی پی ٹی آئی کو بھی طبی سہولیات میسر ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں فٹ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرے۔جو لوگ پہلے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نمازوں کے بھی منکر تھے، آج وہی ان کے مسیحا بن بیٹھے ہیں۔