اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول اور الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن شیڈول بھی جاری کیا تھا۔ اس شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا انعقاد 20 دسمبر کو کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کو اب اسلام آباد کے شہری چوہدری امجد علی نے چیلنج کیا ہے اور ان کے وکیل عادل عزیز قاضی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے