بھارتی ریاست بہار کے الیکشن میں حکمران اتحاد بی جے پی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) بڑھتی ہوئی برتری کے ساتھ کامیابی کی جانب گامزن ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی رجحانات میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے اتحاد کو اہم سیاسی فتح کی امید نظر آ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق، حکومتی اتحاد اب تک کے نتائج کے مطابق 208 نشستیں حاصل کر چکا ہے، جبکہ 243 رکنی ریاستی اسمبلی میں کامیابی کے لیے 122 نشستیں درکار ہیں۔انتخابات کے دوران کئی حلقوں میں شدید مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے، جو اس بات کا عکاس ہے کہ مقابلہ سخت اور دلچسپ رہا ہے۔