نصرت فتح علی خان کی آواز خدا کے قریب کر دیتی ہے، شہناز گل

نصرت فتح علی خان کی آواز خدا کے قریب کر دیتی ہے، شہناز گل

بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے لیجنڈری قوال استاد نصرت فتح علی خان کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی شہناز گل کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان کی آواز انہیں خدا کے قریب کر دیتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ نصرت فتح علی خان کی قوالیاں سنتی ہیں، تو ان کے دل کو بے حد سکون اور روحانی توانائی ملتی ہے۔ یہ موسیقی انسان کو عشقِ الٰہی اور خدا سے جڑنے کا احساس دلاتی ہے۔اپنی شوخ اور خوش مزاج شخصیت کے برعکس، شہناز گل نے اس بار موسیقی کے روحانی پہلو پر روشنی ڈالی، جس سے ان کی شخصیت کا ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے۔مداحوں نے شہناز گل کی اس خلوص سے بھرپور رائے کو سراہا اور کہا کہ نصرت فتح علی خان کی لازوال موسیقی آج بھی نسلوں کے دلوں کو چھو رہی ہے اور زبان و ثقافت کی تمام سرحدوں سے بالاتر ہے۔