انٹرنیٹ کے سب سے مقبول سرچ انجن گوگل نے دنیا بھر کے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے سنگین سائبر خطرے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔
انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال کے ساتھ ہی سائبر کرائم بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں، اور جعلساز نت نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں کہ سادہ لوح اور اہم عہدوں پر فائز شخصیات بھی ان کے نشانے پر آ جاتی ہیں۔گوگل، جو دنیا کا سب سے مقبول سرچ انجن ہے، نے اس حوالے سے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں خاص طور پر جعلی وی پی این ایپس سے خبردار کیا گیا ہے۔اس انتباہ میں کہا گیا ہے کہ سائبر مجرم ایسی ایپس تیار کر رہے ہیں جو دکھنے میں معتبر وی پی این سروسز یا سیکورٹی ٹولز جیسی لگتی ہیں، مگر صارفین کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔گوگل نے اپنی ہدایات میں بتایا ہے کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ صرف سرکاری اور معتبر اسٹورز سے ہی وی پی این ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ ان کے ڈیٹا اور سیکیورٹی کو محفوظ بنایا جا سکے۔