لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گلوبل الائنس فار امپروڈ نیوٹریشن کے اشتراک سے غذائیت سے بھرپور فروٹ بار متعارف کرادیے گئے۔ افتتاحی تقریب میں ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں میں غذائی کمی کو پورا کرنے کے لیے غذائیت سے بھرپور فروٹ بار متعارف کرائے گئے،بچے کے لیے ہیلتھی فوڈ کا انتخاب اہم ضرورت ہے، جب تک بچے کی نشوونما ٹھیک نہیں ہو گی وہ مستقبل میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے گا، جدید کمیونیکیشن کے ذریعے بچوں کو صحت بخش غذا کی طرف راغب کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔