لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)نے ڈیٹا فیسٹ 2025 میں شاندار شرکت کے ذریعے نمایاں کامیابی حاصل کی، جہاں اس کا فلیگ شپ منصوبہ سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی دو روزہ ایونٹ کے دوران توجہ کا مرکز بنا رہا۔سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس ویڑن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد پنجاب کو ایک ڈیجیٹل طور پر بااختیار، جدید اور ترقی یافتہ معیشت کا مرکز بنانا ہے۔