بصیرپور(خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنردیپالپورفیصل ولیداور سب ڈویڑنل افسروسیم جاویدکی زیرقیادت پیرافورس نے بھاری مشینری کے ہمراہ مین بازارمیں آپریشن کلین اپ کیا پہلے مرحلہ میں روہیلہ روڈبٹک روڈاورریلوے پھاٹک کے علاقوں میں سائبان،چھپراوربورڈگرادئیے گئے، دکانوں کے باہرسرکاری حدودمیں پڑاسامان قبضہ میں لے لیاگیاجبکہ ہتھ ریڑھی والوں کو تنبیہ کی گئی جس پر وہ سامان سمیت سائیڈروڈزاورگلیوں میں منتقل ہوگئے۔ آپریشن سے بازارکشادہ ہوگیا۔