منشیات فروش کو ساڑھے18سال قید،چارلاکھ روپے جرمانہ

اوکاڑہ ، بصیرپور(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج دیپالپورمستحسن احمدمنہاس نے تھانہ منڈی احمد آبادکے منشیات کے مقدمہ کی سماعت کے بعدجرم ثابت ہونے پرمنشیات فروش شوکت عرف شوکی کو مجموعی طورپرساڑھے18سال قیداورچارلاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی جسکی عدم ادائیگی پرچھ ماہ مزیدقیدبھگتناہوگی۔ مجرم کو 2457گرام چرس کی بر آمدگی پر 14سال ،22گرام ہیروئن کی بر آمدگی پرتین سال اور چارگرام آئس کی بر آمدگی پر ڈیڑھ سال قیدسنائی گئی ہے۔