منشیات فروش کو 9 سال قید ،80 ہزار جرمانہ

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے منشیات فروش کو 9 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا سنادی، پولیس ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور کی عدالت نے استغاثہ سچ ثابت ہونے پر مجرم علی شیر کو 9 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا سنائی، پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے 2024 میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔