ترکیہ کا جنگلاتی طیارہ کروشیا میں گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

ترکیہ کا جنگلاتی طیارہ کروشیا میں گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

ترکیہ کا جنگلاتی طیارہ کروشیا میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ جاں بحق ہوگیا ہے۔

 ترک وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یومکلی نے بتایا کہ یورپی ملک کروشیا میں لاپتہ ہونے والے ترک شعبہ جنگلات کے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ترک ڈائریکٹوریٹ آف فارسٹری کے دو آگ بجھانے والے طیارے ایک پروگرام کے مطابق مرمت اور دیکھ بھال کے لیے کروشیا کے زگریب ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ دونوں طیاروں اور عملے نے ایک رات وہاں قیام کیا، اور اگلے دن روانہ ہونے کا منصوبہ تھا۔ تاہم، موسم کی خرابی کے سبب دونوں طیاروں کو ریجیکا ایئرپورٹ پر واپس آنا پڑا۔لیکن، ان میں سے ایک طیارہ واپس نہیں آیا، اور اس کا رابطہ شام 6 بجکر 25 منٹ پر منقطع ہو گیا۔ مقامی وقت کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ اس ہفتے، ایک اور ترک طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔